کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

0
26

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے-

باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم کا کہنا ہے لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے-

کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل…

حافظ نعیم نے کہا کہ ڈومیسائل کے معاملے پر ہم احتجاج کریں گے، پھر انہیں مجبوراً بند کرنا پڑے گا،اب ڈومسائل کے بنانے کے لیے بھی کرپشن کا سلسلہ شروع ہوگیا جو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ چاہتے ہیں ان کے لیے ڈومسائل لازمی قرار دیا-

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، شہر بد ترین صورتحال سے دوچار ہے، لوگ مسائل سے تنگ آگئے ہیں ،جو بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں انہیں ضائع کیا جائے، پیپرز چھاپے جائیں-

پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے،کراچی میں واضح رائے عامہ ہے کہ الیکشن ہو اس میں جماعت اسلامی کے نمائندے آئیں-

انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹرمقررکیا ہوا ہے،سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکومت بلدیاتی الیکشن سےراہ فراراختیارکررہی ہے-

کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

Leave a reply