پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

0
43

خیبرپختونخوا میں نامعلوم گروہوں کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بعض نامعلوم گروہوں کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں البتہ ان واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث نہیں طالبان کے مفتی نور ولی گروپ سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور دونوں میں سیزفائر پر اتفاق ہے۔

نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے ایم پی اے ملک لیاقت پر حملے اور مہمند میں دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے، مٹہ میں پولیس اہلکار بھتے کی اطلاعات پر تفتیش کے لیے گئے تھے جس دوران فائرنگ سے ایک ڈی ایس پی کو زخمی کیا گیا۔

دوسری جانب ایک اور واقعے میں پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

قبل ازیں بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے

ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز منگل 9 اگست کو چل بسے۔ ان کی میت مستونگ منتقل کردی گئی تھی مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑھے بھائی تھے-

Leave a reply