مزید دیکھیں

مقبول

چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی...

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

سیالکوٹ: پولیس بھرتی، 75 امیدوار کامیاب، فائنل لسٹ جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)پولیس میں بھرتی کے...

لوئردیر:چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید

لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔

باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشت گردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں، شیخ رشید

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیاسیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردی،سرکار کی مدعیت میں مقدمہ

شہید ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور شہریوں سمیت بڑی تعداد میں پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی-

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقع ہوا ،ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے،یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے ہمیں یہ ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں،یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں،دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے-

لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل