نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ،میڈیکل بورڈ نے کیا رائے دے دی؟

0
30

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ،میڈیکل بورڈ نے کیا رائے دے دی؟

سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرا دیا.

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر دیئے گئے دستاویزات مکمل نہیں میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پر رائے نہیں دے سکتے، نوازشریف کی رپورٹس کے بجائے ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی،تحریر کےساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگی، نواز شریف کی کارڈیک، تھرابوسائٹوپینیا سمیت دیگر امراض کی رپورٹ نہیں بھیجی گئی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

@MumtaazAwan

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

Leave a reply