آکسیجن کی عدم دستیابی سے اموات ،حکومت کا لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

0
35

 

آکسیجن کی عدم دستیابی سے اموات ،حکومت کا لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پشاورآکسیجن کی کمی سے مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ ،معاون خصوصی اطلاعات‏ کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ‏وزیراعلیٰ نے بورڈ آف گورنرز کو ابتدائی تحقیقات کا ٹاسک دیا،

کامران بنگش‏ کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال ایکٹ کے تحت خود مختارہے،حتمی رپورٹ میں ذمےداروں کے خلاف ایکشن واضح نظر آئےگا ،واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کریں گے،وعدے کےمطابق چوبیس گھنٹے میں انکوائری رپورٹ جاری کی گئی ،جاں بحق افرادکےخاندانوں کو10،10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .‏خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعےمیں 6افراد جاں بحق ہوئے ،

وزیر صحت کے پی‏ کا کہنا ھا کہ ‏ساتوں افرادکو ابتدائی تحقیقات کےمطابق معطل کیا گیا ،تفصیلی رپورٹ میں ذمےداروں کا تعین اور ان کے خلاف ایکشن ہوگا،ش‏خیبر ٹیچنگ اسپتال خود مختار ہے ،بورڈ آف گورنر کے تحت کام کرتاہے،‏تفصیلی رپورٹ 5 دن میں آجائےگی ،

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

بورڈ آف گورنرز نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ پاکستان آکسیجن کمپنی کے معیار کو جانچا جائے اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تربیت یافتہ ریسکیو اسکواڈ اسپتال میں تعینات ہوگا۔رات 12بجکر40 منٹ پر آپریشن تھیٹر سے آکسیجن سپلائی کم ہونے کی اطلاع ملی ۔ آکسیجن پلانٹ کے ٹیکنیشن نے بتایا کہ ٹینک مکمل خالی ہے ،ہسپتال ڈائریکٹر اور دیگر عملہ فوری موقع پر پہنچا اور گیجز کے لیے اسٹور کے تالے توڑے گئے۔ آئسو لیشن وارڈ کے لیے 30 سلنڈر فوری ایشو کئے گئے۔

واضح رہے کہ پشاور کے بڑے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کیلئےآکسیجن سپلائی ختم ہونے سے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ترجمان اسپتال کے مطابق گزشتہ رات آکسیجن کی سپلائی کم پڑگئی تھی۔ ہمارے پاس کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔متاثرہ افراد میں زیادہ ترکورونا کے مریض تھے اور 3کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply