لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام پر پاکستان کا رد عمل آگیا

0
43

لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام پر پاکستان کا رد عمل آگیا

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے .لیبیا کی پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں،.قومی حکومت لیبیاکے عوام کی امن و سلامتی کیلئے پرعزم جدوجہد کا نتیجہ ہے،

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ معاون مشن نے قومی حکومت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی کاوشیں بھی کلیدی رہیں، پاکستان، لیبیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تاریخی اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز لیبیا سے تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے تمام 15 ممبران نے منظور شدہ بیان میں کہا ہے کہ 2020 کے آخرمیں ہونے والے سیزفائر معاہدے کے تحت تمام غیرملکی فوجیوں اور کرائے کے سپاہیوں کو 3 ماہ کے اندر اندر لیبیا سے انخلا کرنا تھا تاہم حتمی تاریخ گزر جانے کے باوجود فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے کوئی حرکت نہیں دیکھی گئی.

Leave a reply