لاہور:پاکستان میں فٹ بال کھیل کے فیروغ کے لیے کوششیں ایک بارپھرتیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں فت بال نارملائزیشن کمیٹیوں کو پھر سے فعال کیا جارہا ہے
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے بعد پنجاب کی نارملائزیشن کمیٹی اور لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی بھی لگا دی گئی
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی کا چیئرمین محمد معظم علی کومنتخب کیا گیا
محمد معظم علی لاہور میں تمام کلبوں کی اسکروٹنی اور ریجسٹریشن کے فرائض سر انجام دیں دے اور بوگس کلبز کی نشاندہی کریں گے
یہ نارملائزیشن کمیٹی لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی جگہ پر کام کرے گی