M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے-
باغی ٹی وی : ایم 2 موٹر وے پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ہونڈا سوک کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –
تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک کا اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی 125 کروز کنٹرول پر تھی اور گاڑی لاہور سے سرگودھا موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ جیسے ہی سرگودھا کراس کیا کروز کو ہٹانے کے لئے بریک کو ٹچ کیا تو سارا سنسر ہینگ ہو گیا –
گاڑی کے مالک کے مطابق گاڑی نے موٹر وے پر دس قلابازیاں کھائیں اور درخت سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کا ایک حصہ موٹر وے پر اور دوسرا سڑک سے نیچے جا گر تاہم خوفناک حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گاڑی کو باکل تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے-