کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر کاروباری عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ کاروباری عمارت میں آگ لگ گئی ہے جبکہ کراچی صدر کے قریب ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع پر نصف درجن سے زائد فائر بریگیڈ اور فائرفائٹرز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کی متعدد گاڑیاں اور رضاکار بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گُل پلازہ کے اوپر سے رمپا پلازہ کی عمارت میں آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ رمپا پلازہ میں مختلف ڈاکٹرز کے کلینکس، مختلف کاروباری دفاتر اور نجی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Shares: