مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ 100 فیصد سے بڑھ گیا

ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے، اعدادوشمار کے مطابق برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں،گزشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے 18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں،گزشتہ سال 11 ارب 28کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ،تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،گزشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 38کروڑ ڈالر تھا ،ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا،اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا ،ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا،ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا،

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تجارتی خسارہ کرنسی کے کمزور ہونے زیادہ بے روزگاری مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت پیداوار اور ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ پر کام کررہی ہے،2021-22کی پہلی سہ ماہی میں ایکسپورٹس 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ایکسپورٹس میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے، ماضی میں کریڈٹ کارڈ اور مصنوعی گروتھ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا،ن لیگی دورمیں ایکسپورٹس بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی تھی رواں ماہ کپاس کی پیدوار 100 فیصد بڑھ کر 3.8 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی،پاکستان کو 5 فیصد سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ہماری برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا،

دوسری جانب یر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر نے کمیٹی کو پاکستان کے بیرونی قرض اور ڈالر کی قدر میں کمی سے ہونے والے اثرات اور دیگر معاشی امور پر بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2018 میں پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 96 ارب ڈالر تھا 3 سال میں بیرونی قرض میں 26 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اس طرح اب پاکستان پر بیرونی واجب الادا قرض کا حجم 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ پیرس کلب کا کل قرضہ 3 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے، جس میں 2 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد قرض اور 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر شرح سود ہے، کورونا کی وجہ سے پیرس کلب کی جانب سے قرضوں پر ریلیف دیا گیا۔

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

Shares: