ماں نے 80 ہزار میں اپنی بیٹی فروخت کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن لڑکی کو 80ہزار میں فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں
افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، بھارتی علاقے ضلع سندھ نگر کی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے پولیس کے مطابق ایک خاتون نے اسی ہزار میں اپنی بیٹی کو فروخت کر دیا تھا، سنگھ نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان لڑکیوں کی سمگلنگ کرتے تھے، خاتون کو پیسوں کی ضرورت تھی وہ ان ملزمان کے ہتھے چڑھ گئی اور اپنی بیٹی کو فروخت کر دیا
پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروا لیا، ملزمان کو ہریانہ سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد باقی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا
قبل ازیں ایک اور واقعہ بھی پیش آیا تھا، بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے علاقہ میٹ پلی ٹاون میں جیوتی نامی خاتون نے اپنی ایک مہینے کی بیٹی کو 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا. ابھی بیٹی کو فروخت کرنے کے حوالہ سے لین دین ہو رہا تھا کہ پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دے دی، پولیس نے فوری چھاپہ مارا اور بچی کی ماں اور بچی خریدنے والوں کو گرفتار کر لیا.
واضح رہے کہ بھارت میں غربت کی وجہ سے لڑکیوں کو بیچ دینے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،بعد ازاں انہی لڑکیوں کی بیرون ملک سمگل کی جاتی ہے اور انہیں غلط کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے بھارت میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی گزارنے پر مجبورہیں، پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں،بھارت میں غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں بھی کر رہے ہیں.
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار