زیادتی کا شکار لڑکی ہوئی حاملہ تو ماں نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیٹی کو زندہ جلا دیا

0
54
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

زیادتی کا شکار لڑکی حاملہ ہوئی تو ماں اور بہن نے لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا دیا

واقعہ بھارت کا ہے ، بھارتی ریاست اترپردیشن میں ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی، ملزمان نے لڑکی کو اغوا کیا اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی حاملہ ہو گئی تھی، تین ماہ قبل لڑکی کے ساتھ ملزمان نے زیادتی کی تھی، علاقے میں بدنامی سے بچنے کے لئے ماں خاموش رہی اور کسی کو کچھ نہیں بتایا تا ہم جب ماں کو پتہ چلا کہ اسکی بیٹی حاملہ ہو چکی ہے تو ماں نے اپنی 15 سالہ بیٹی پر مٹی کا تیل ڈالا اور آگ لگا دی

پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے زیادتی کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، کیونکہ وقوعہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا، اب لڑکی کو زندہ جلایا گیا تو بات سامنے آئی،پولیس سپرنٹنڈنٹ کملیش ڈکشٹ کے مطابق پڑوسیوں نے لڑکی کو بچایا اور اسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال لے کر گئے،لڑکی کی حالت تشویشناک ہے، لڑکی کی والدہ نے تفصیلات پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،مرکزی ملزم ابھیشک ہے جو اسی گاؤں میں رہتا ہے، جب پتہ چلا کہ ابھیشک اور دیگر نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی تو میں خاموش رہی لیکن جب پتہ چلا کہ بیٹی حاملہ ہو چکی تو مجھ سے برداشت نہ ہو سکا، بیٹی کے پیٹ میں درد تھا، ہسپتال گئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ماں بننے والی ہے، اسکے بعد سے مجھے ہوش نہیں رہا اور میں نے گھر آ کر دوسری بیٹی کے ساتھ ملکر اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگا دی،

زیادتی کے الزام میں 25 سالہ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی ماں اور بہن پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے ملزم کی والدہ کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ملزم اور اس کی بہن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

قبل ازیں ایسا ایک اور واقعہ بھی بھارت میں پیش آیا تھا ، باپ بیٹے نے ملکر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے زندہ جلا دیا ،بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی بعد ازاں اسے زندہ جلا دیا گیا،اترپردیش کے علاقے سیتا پور میں باپ بیٹے نے خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کیا اور پھر آگ لگا دی آگ لگانے سے خاتون جھلس گئی خاتون کے اہل خانہ کے مطابق تین سال قبل بھی خاتون کو جلایا گیا تھا اور اسوقت اس نے کچھ نہیں بتایا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب خاتون کا 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے

Leave a reply