نجی ٹی وی اے آر وائی کے نیوز اینکر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
نیوز اینکر اشفاق ستی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کے تشدد بارے پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، اینکر اشفاق ستی کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ” میں یہ تحریرایسے وقت میں لکھ رہی ہوں جب میرا پورا جسم زخموں سے چورہے میری پسلیاں، جبڑے ، چہرے سمیت جسم کے تمام اعضا ء بری طرح زخمی ہیں مجھے میرے اپنے شوہر ”اشفاق ستی“نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو کہ پاکستان کے معروف ٹی وی چینل میں نیوز اینکر ہیں انہوں نے مجھے میری والدہ کے گھر سے لیا ، بعدازاں میری کردار کشی کرتے ہوئے ایک جانور کی طرح مجھ پر تشدد کیا،میرے شوہر نے مجھے بالوں سے پکڑا ،فرش پر گھسیٹا،میرا سر دیواروں سے ٹکراتا رہا، تاہم وہ باز نہ آیا، میرا شوہر میری چھاتی پر بیٹھ گیا ،اس نے تکیہ میرے منہ پر رکھ کر مجھے قتل کرنے کی بھی کوشش کی، ساتھ یہ بھی کہتا رہا کہ تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا، آج تو میرے ہاتھوں یہاں سے مرے گی“
https://twitter.com/NomaikaAshfaq/status/1751681182855745988
اشفاق ستی کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ مجھے شوہر نے کئی گھنٹے تشدد کیا،اسکے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا،میرے بیٹے کی عمر ڈیڑھ برس ہے وہ اسے بھی لے گیا، مجھے ایک اندھیرے کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھا گیا، میں نے اپنے شوہر اور ساس سے بے پنا ہ التجائیں کیں کہ مجھے چھوڑ دیں میری ساس بھی وہیں موجود تھی اور میرے ساتھ یہ سب ہوتا ہوا دیکھتی رہی میں اس کمرے میں کئی دن تک بند رہی، کسی طرح میں اس کمرے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی، اس لیے آج میں نے یہ ساری تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کیلئے اقدامات اٹھانے جارہی ہوں ، عباسی شہید ہسپتال میں میرا میڈیکل ہو چکاہے اور گزشتہ روز مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ، جس میں کچھ فرشتوں نے میری بھر پور مدد کی ۔
نیوز اینکر اشفاق ستی کا اپنی ہی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد۔۔۔قتل کی دھمکی بھی دے ڈالی#JusticeForNomaika pic.twitter.com/d4hdKVXUrm
— ممتاز حیدر (@MumtaazAwan) January 28, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نیوز اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نیلم اسلم کا کہنا تھا کہ میرے جن اینکرز احباب اور ایکٹیویٹیس نے اشفاق ستی کی پہلی اہلیہ پر تشدد کا کیس اٹھایا ہے بہت اچھی بات ہے۔قابل تعریف۔اب زرا ان سے زارا انصاری کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروائیں وہ بھی کسی کی بہن ہے کسی کی بیٹی ہے۔اس کی عزت کا خیال رکھنا بھی ہمارا فرض ہے۔
میرے جن اینکرز احباب اور ایکٹیویٹیس نے اشفاق ستی کی پہلی اہلیہ پر تشدد کا کیس اٹھایا ہے بہت اچھی بات ہے۔
قابل تعریف۔
اب زرا ان سے زارا انصاری کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروائیں وہ بھی کسی کی بہن ہے کسی کی بیٹی ہے۔
اس کی عزت کا خیال رکھنا بھی ہمارا فرض ہے۔
Selective morality?— Neelam Aslam (@NeelamAofficial) January 29, 2024
مقدس فاروق اعوان کہتی ہیں کہ "اینکر اشفاق ستی نے کچھ دوستوں کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں اور بتایا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی تشدد ہوا، بیوی سے جھگڑا بچوں کو دوسری بیوی زارا کے پاس لے جانے پر ہوا تھا”
اینکر اشفاق ستی نے کچھ دوستوں کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں اور بتایا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی تشدد ہوا، بیوی سے جھگڑا بچوں کو دوسری بیوی زارا کے پاس لے جانے پر ہوا تھا pic.twitter.com/JJlkLjk0lw
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 28, 2024
سلمان درانی کہتے ہیں کہ "میری رائے میں اس معاملے میں اشفاق ستی کی بھی سائیڈ سنی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ میں کسی کی حمایت نہیں کررہا بس چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح یکطرفہ سوشل میڈیا ٹرائل کی گنجائش نہ رہے۔جو دوست کرائم اسٹوریز یا فیملی کیسز کوور کرتے ہیں وہ میری بات سے شائید اتفاق کریں گے:
ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ
حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار
صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،
حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
کنول شوذب کی نازیبا ویڈیو لیک؟ موقف سامنے آ گیا
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا
ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”
میری رائے میں اس معاملے میں اشفاق ستی کی بھی سائیڈ سنی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ میں کسی کی حمایت نہیں کررہا بس چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح یکطرفہ سوشل میڈیا ٹرائل کی گنجائش نہ رہے۔
جو دوست کرائم اسٹوریز یا فیملی کیسز کوور کرتے ہیں وہ میری بات سے شائید اتفاق کریں گے
— Salman Durrani (@DurraniViews) January 28, 2024
اہلیہ پر تشدد، اے آر وائی نے نیوز اینکر اشفاق ستی کو برطرف کر دیا
اے آر وائی کے اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کا واقعہ وائرل ہونے کے بعد اے آر وائی انتظامیہ حرکت میں آ گئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اے آر وائی کی جانب سے کہا گیا ہے،اے آر وائی انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔اشفاق ستی کو اسی وقت تک فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرتا ،اے آر وائی گھر ہو یا دفتر، تشدد یا دھمکیوں کے حوالہ سے کسی قسم کا کوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا.
اہلیہ پر تشدد، اشفاق ستی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا لی
دوسری جانب سیشن عدالت وسطی،اینکر پرسن کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ تشدد کا کیس ،اینکر اشفاق اسحاق ستی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی گئی،عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دےدیا،ملزم پر اپنی بیوی پر گھریلو تشدد کا الزام ہے،نومیکا خاتون نےشوہر پرسوشل میڈیاپرالزام لگایا