جامعہ المصطفی العالمیہ کراچی شعبہ فرہنگی کے تعاون و سرپرستی میں مجمع طلاب بین المدارس کراچی کی جانب سے کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے طلاب کرام کی ٹیمز کے مابین ایک تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دوسرا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جو کہ کراچی کے مدارس کے طلاب کرام کے لیے منعقد کیا گیا۔ شریک ہونے والی کرکٹ ٹیمز کا،1) دانشگاہ امام خمینی رح، 2) مدرسہ تعلیمات اسلامی، 3) حوزہ امام خمینی رح، 4) جامعہ المصطفی ص العالمیہ کراچی، 5) امام حسین ع فاؤنڈیشن، 6) جامعہ علمیہ کراچی، 7) مدرسہ معصومین ع، 8) مدرسہ علوم اسلامیہ، 9) جامعہ امامیہ 10) مدرسہ المھدی عج سے تعلق تھا

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی جسمانی نشوونما اور ذہنی پختگی کے لیے نہایت ضروری ہیں، یہ نہ صرف انفرادی فوائد کی حامل ہیں بلکہ یہ ٹیم ورک، مشکل صورتحال میں تعاون اور اتحاد کی قوت جیسی اقدار کی آبیاری کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، جامعہ المصطفی ص کراچی نے ہمیشہ طلباء کی بہتری کے لیے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی تائید کی ہے اور ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ تمام مدارس کے اندر فرہنگ اسلامی اور اقدار اسلامی کی ترویج کے لیے جامعہ المصطفی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ برس کیطرح اس سال بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جامعہ المصطفی کراچی کے مسئولین اور کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے برادران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

کرکٹ میچز کے دوران مدیر جامعہ المصطفی کراچی حجت الاسلام آقای ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی، مسئولین شعبہ فرہنگی، شعبہ آموزش اور شعبہ پژوہش حجت الاسلام آقا محمد رضا خواجہ و حجت الاسلام آقا علی حسن شگری نے باقاعدہ دورہ کیا اور طلباء کرام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس دوسرے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی جیت کا اعزاز مدرسہ حوزہ امام خمینی رح کی ٹیم نے حاصل کیا۔ جبکہ تمام ٹیمز نے مختلف میچز میں اپنی بھرپور اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Shares: