مدینہ کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں،وزیراعظم

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا، اراکین نے وزیراعظم کو حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزی مراد سعید کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی ڈائریکشن مل گئی، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے لیڈر ہیں۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے بھاشا ڈیم کی تعمیرشروع ہونے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ ثانیہ نشتر نے کہا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام شروع ہوا۔ اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اور کہا وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا، وزیراعظم کریز پر سیٹل ہوچکے، لمبی اننگز کھیلیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔ریاست مدینہ بنانے کے لیے مثالی اقدامات کرنا ہوں گے،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، کمزور طبقے کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے، 1996میں جدوجہد کا آغاز کیا جو ابھی جاری ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کامیابی حاصل کی، ہماری جدوجہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے، کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینہ کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے، شفقت محمود سے کہا ہے نصاب میں ریاست مدینہ کا تصور شامل کریں، ابتدائی طور پر آٹھویں اور نویں جماعت کیلئے نصاب تیار ہوگا۔مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں،ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہےتمام شعبوں میں اصلاحات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

پی ٹی آئی حکومت قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل،وزیراعظم کتنی بار ایوان میں آئے؟

Leave a reply