پاکستان کی معیشت ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی کےاندر کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز جمع، وزیر اعظم

0
45

پاکستان کی معیشت ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی کےاندر کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز جمع، وزیر اعظم

باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے۔ جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے چنانچہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020 کی نسبت 20% زیادہ رہیں، کی مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا. کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بڑی مشکلات سے گزرے ، مشکل فیصلے کرنا پڑے ، اب حالات بہتری کی طرف رواں دواں ہیں .پروگرام آج کامران خان کےساتھ انٹریومیں ایک موقع پر معیشت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میرے نزدیک تین بڑے چیلنجز ہیں جس میں پہلا 10 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا جس کا براہ راست معیشت پر منفی اثر تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو بجلی مہنگی ہوجاتی ہے، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو غریب آدمی پستا ہے’۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘گزشتہ 2 برس کی مشقت کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے بعد پاکستان میں بڑا چیلنج توانائی کا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سابق حکومت نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے

معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بڑی مشکلات سے گزرے ، مشکل فیصلے کرنا پڑے ، اب حالات بہتری کی طرف رواں دواں ہیں ،وزیراعظم

Leave a reply