الائچی کے جادوئی فوائد

الائچی تقریبا ہر گھر میں موجود ہوتی ہے کیونکہ یہ روزمرہ گھریلو استعمال کی عام چیز ہے اسے عام طور پر کھانوں چائے اور منہ میں خوشبو پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ھم آپ کو اسکے مزید حیران کن فوائد بتاتے ہیں

کھانے کے بعد سونف اور الائچی کا سفوف استعمال کرنے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے تیزابیت کم ہوتی ہے خوابیدگی ختم کرتی ہے معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرکے ریع پیدا ہو نے سے روکتی ہےبد ہضمی سے ہو نے والی گیس اور سر درد کے لیے سبز چائے میں ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے

الائچی میں معدنیات کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کا خاتمہ کرتی ہے ان مادوں کو جسم سے خارج کرتی ہے اور کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے الائچی میں آئرن کاپر اوروٹامن سی کے علاوہ ایسے وٹا منز بھی موجود ہوتے ہیں جو خون کے سرخ خلیوں کی افزائش کے لیے بےحد مفید ہوتے ہیں اور انیمیا کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت کرتے ہیں

الائچی میں موجود میگنیشئم پوٹاشئم اور کیلشئم کے وافر مقدار مین موجود مرکبات دوران خون کو بہتر بناتے اور بکد پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں الائچی تیزاییت کے لیے مفید ہے کیونکہ یہ معدہ میں لعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے اور اسکو چبانے سے منہ کے لعاب میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے

لائچی میں اینٹی بیکٹریل مرکبات پائے جاتے ہیں جو کہ سانس ہر منہ کی بدبو کو دور کرتے ہیں الائچی کا استعمال نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے کیونکہ منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظم انہظام کی خرابی بھی ہے الائچی پھیپھڑوں میں خون کا نظام بہتر بنا کر نزلہ زکام کھانسی اور دمہ کے امرض میں آرام پہنچاتی ہے اور بلغم کو باہر نکالنے میں مدد دیتی ہے

Comments are closed.