کھیرا وٹامنز کا خزانہ کھیرے کے جادوؤئی فائدے

کھیرا نباتات کے خاندان کی ایک مشہور سبزی ہے یہ ایک بیل دار پودے کی سبزی ہے اسکی بیل یا تو زمین پر پڑی رہتی ہے یا آس پاس کے پودوں پر چڑھ جاتی ہے یہ اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے کھیرے کی دو اقسام ہیں دیسی اقسام اور ولائتی اقسام کھیرے کے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں مرجھائی اور پھیکی جلد کے لیے کھیرے کے جوس میں چند قطرے لیموں کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ماسک پگمنٹیشن کو دور کر کے جلد کو چمکدار بناتے ہیں

حلقوں کے لئےایک پورا کھیرا چھلکے سمیت اور آلو چھیل کر کدو کش کر کے ململ کے کپڑے کے کپڑے میں رکھ کر آنکھوں میں 20 سے 25 منٹ رکھنے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں کھیرا جلد کی صفائی چکناہٹ پیدا کرنے دھوپ میں جلنے والی جلد کے لئے کھلے مساموں کو بند کرنے جھریاں دور کرنے اور جلد کے داغ دھبے دور کر کے انھیں پر کشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچا جا سکتا ہے

Comments are closed.