مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔تمام پارٹیز لوگوں کے لیے پرکشش پیکج متعارف کروا رہی ہیں۔ بی جے پی اورشیوسینا اس الیکشن میں پھر بڑے وعدے کر رہی ہیں۔جس میں کسانوں کے لیے بھی پرکشش باتیں ہیں۔ لیکن بی جے پی دور میں کسانوں کی روزانہ خودکشیوں کی تعداد نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت میں مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال روزانہ 7 کسانوں نے خودکشی کی۔

نیوز پورٹل’جن ستا‘ کے مطابق آر ٹی آئی کارکن شکیل احمد کے جواب میں مہاراشٹر حکومت نے گذشتہ سالوں میں خودکشیوں کے اعدادوشمار بتائے ہیں۔ حکومت کے مطابق 2015 سے 2018 تک چار سالوں میں 12021 کسانوں نے خودکشی کی۔ 2013 میں 1296 کسانوں نے موت کو گلے لگایا جب کہ 2018 میں یہی تعداد2761 ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے مقابلے میں 2018 میں کسانوں کی خودکشی کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی بارڈرپولیس کے افسرکی خودکشی

صرف گذشتہ سال کے دوران ریاست میں روزانہ 7 کسانوں نے اپنی جان دی۔اگر گذشتہ چارسالوں میں خودکشی کی بات کی جائے تو 2015 میں کسانوں کی خودکشی کی تعداد3263 تھی۔ 2016ءمیں یہ تعداد 3080 ہو گئی جبکہ 2017 میں کل 2917 کسانوں اور 2018 میں 2761 کسانوں نے موت کو گلے لگا یا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں پچھلے 4 سال میں روزانہ 8 کسانوں نے خودکشی کی ۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران ریاستی حکومت نے کسانوں کو دیے جانے والے معاوضے کی تعداد کو گھٹا دیا ہے۔ سال 2014 میں حکومت کی جانب سے 1358 کسانوں جبکہ 2018 میں محض 1316 کسانوں کو معاوضے جاری کیے گئے۔

بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 2019 کے ابتدائی دو مہینوںمیں مہاراشٹر میں کل 396 کسانوں نے خودکشی کی۔ اس سال کے ابتدائی دو ماہ میں روزانہ 6 کسانوں نے موت کو گلے لگا لیا۔

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

واضح رہے کہ ایک کسان نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ کسان نے بی جے پی کی ٹی شرٹ پہنی ہو ئی تھی۔ 38 سالہ راجو تلوڑے نامی کسان کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔ راجو کی ٹی شرٹ پر بی جے پی کا کمل نشان چھپا ہوا تھا اور مراٹھی زبان میں لکھا ہوا تھا ’پنہا آنیو آپلے سرکار‘ یعنی ’پھر سے ہماری سرکار بنائیں‘۔

یاد رہے کہ بھارتی طلبہ میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، 26 ہزار سے زائد طلبہ نے موت کو گلے لگا لیا.

بھارت میں اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طلبہ کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات 2016ء میں پیش آئے۔ اس کے دوران 9474 طلبہ، یعنی تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کا خود اپنے ہاتھوں خاتمہ کر لیا۔ نریندر مودی حکومت نے چند ماہ قبل پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ 2014ء سے 2016ء کے درمیان 26.5ہزار سے زائد طلبہ نے خودکشی کرلی۔ 2016ء میں 9474، 2015ء میں 8934 اور 2014ء میں 8068 طلبہ نے پڑھائی اور بہتر کارکردگی کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کی۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

Shares: