مہاتیر محمد کے بعد کون ہو گا ملائیشیا کا نیا وزیراعظم؟ اعلان کر دیا گیا

0
40

مہاتیر محمد کے بعد کون ہو گا ملائیشیا کا نیا وزیراعظم؟ اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کیلیے محی الدین یاسین کےنام کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد محی الدین یاسین کے نام کا اعلان کیا گیا،محی الدین یاسین یکم مارچ کو عہدے کاحلف اٹھائیں گے.

رواں ماہ 24 فروری کو 94 سالہ مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشن بادشاہ کو پیش کیا تھا،غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے مابین اختلافات گزشتہ ہفتے سے بہت زیادہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دیا

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا تھا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تھا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔

مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے حوالہ سے انکی پارٹی کے ترجمان نے کہ ان کی پارٹی مستقبل میں بھی ان کی حمایت کرے گی

Leave a reply