جرائم پیشہ افراد بارے کیا حکمت عملی، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی بریفنگ

0
31

ماہ رمضان میں جرائم پیشہ افراد اور مشیات فروشوں کے خلاف کیا حکمت عملی جاری ، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی بریفنگ

باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے ہمراہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایات پر حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں منشیات ڈیلرز اور منشیات فروشوں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے

اس سلسلہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں، جہنوں نےگزشتہ رات اور آج صبح اسلام آباد پولیس نے ڈورے اور اٹھال گاوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کئے،

ڈورے گاؤں آپریشن کے دوران 06 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،3730گرام ہیروئن،1110گرام چرس برآمد کی گئی۔جبکہ اٹھال گاؤں آپریشن کے دوران 12ملزمان گرفتار کرکے 22 کلوگرام چرس، 01 کلوگرام ہیروئن،70 گرام آئس، 01پسٹلز، 1شارٹ گن اور ایمونیشن برآمد کیا

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ رواں ماہ تعلیمی اداروں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور رواں ماہ کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا

گزشتہ دنوں میں 09 نائجیرین باشندوں سمیت کل 55 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز ان منشیات فروشوں کے قبضے سے 32783گرام چرس، 40022گرام ہیروئن، 16گرام کوکین،60گرام آئس270نشہ آور گولیاں، 388بوتلیں شراب برآمد کی گئیں

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل مہم شروع کردی ہے.ان شااللہ مستقبل قریب میں وفاقی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا

Leave a reply