پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی علامگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں-
باغی ٹی وی : اداکارہ نے کورونا میں مبتلا ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پوذیٹیو آیا ہے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے-
اداکارہ نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کو کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروانے کا کہا جو ان کے نزدیک رہے-
انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے لیکن انشاءاللہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی-
ماہرہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے مساک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں –
اپنی پوسٹ کے آخر میں ماہرہ خان نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی-
ماہرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے-
ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-