مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: موٹروے پر FIA کے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں سمیت 48 بازیاب

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)وفاقی تحقیقاتی ادارے...

کوئٹہ میں دھماکا، چار افراد کی موت، 3 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ...

بھارت کا سیاہ چہرہ ،اقلیتوں پر منظم ظلم اور فالس فلیگ آپریشنز

بھارت کا سیاہ چہرہ ،اقلیتوں پر منظم ظلم اور...

مودی پھنس چکا،پانی زندگی ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

امریکی صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ...

آدھا گھنٹہ ہے،بھاگ جاؤ …ورنہ…سکھ انڈین آرمی کے سامنے ڈٹ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی...

ماہرہ خان بھی چائلڈ لیبر پر بول پڑیں

معروف اداکارہ ماہرہ خان آخر کار چائلڈ لیبر پر بول ہی پڑی ہیں ، نادیہ جمیل کی سخت تنقید کے بعد انہوں نے چائلڈ لیبر پر اپنی آواز اٹھائی ہے ، انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام دیا ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر غیر قانونی ہے ، خدا کے لئے چائلڈ لیبر نہ کروائیں ان کے ساتھ ہمارے ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے. اس کو روکیں . میں ان ماں باپ کو چائلڈ لیبر کا ذمہ دار بالکل نہیں ٹھہرائوں گی جو ان کو لوگوں کے گھروں میں یا دکانوں پر کام کرنے کے لئے بھیجتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ماں باپ یہ نہیں چاہے گا کہ اسکا بچہ کام کرے ، اس عمر میں جب اس کو پڑھنا ہے کھیلنا ہے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ” رضوانہ جیسے واقعات افسوس کہ ان گھروں میں ہوتے ہیں جو پڑھے لکھے ہیں اور پاورفل ہیں” . وہ بچوں پر ظلم کرتے ہیں تو ان کو یقین ہوتا ہے کہ ہمیں ضمانت مل جائیگی ، اور ان پر کوئی بھی آسانی سے ہاتھ نہیں ڈال سکے گا، ہم سب جو پاور فل ہیں جن کو لوگ سنتے ہیں ان کو چاہیے کہ ایسے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور چائلڈ لیبر کرنے اور کروانے والوں کے خلاف بھرپور انداز میں بولیں.

میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی