پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوگیا۔
باغی ٹی وی : ماہرہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر ہم ٹی وی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈرامے کے چند مناظر کو دِکھا گیا ہے۔
ٹیزر میں ماہرہ خان کے ساتھ اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاید اس ڈرامے میں منفی کردار ادا کریں گی جبکہ مرکزی کردار میں عثمان مختار بھی شامل ہیں-
ماہرہ خان کے ڈرامے کا ٹیزر چند گھنٹے قبل ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں صارفین کو ڈرامے کا بڑی بے سبری سے انتظار ہے-
خیال رہے کہ ماہرہ خان 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے ان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ڈرامہ مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد کے ناول ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سے ماخوذ ہے اداکارہ ڈرامے میں’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ماہرہ خان اپنی مذکورہ پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔