آزادکشمیر انتخابات: پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہونے لگی

0
42
آزادکشمیر انتخابات: پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہونے لگی #Baaghi

مظفرآباد:آزادکشمیر انتخابات: پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہونے لگی ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے آزاد کشمیر میں انتخابات قریب سے قریب ترآتے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط ترہوتی جارہی ہے ، ن لیگ ، پی پی سمیت دیگرعلاقائی جماعتوں کے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی میں شمولیت کررہے ہیں ،

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ اس قدر تیز ہے کہ نامزد امیدواروں کے لیے کوئی ایسا لمحہ نہیں بچ رہا کہ جس میں وہ نجی مصروفیات بھی سرانجام نہیں‌ دے پارہے ، ادھر اسی سلسلے میں نامزد امیدوار سردار نئیر ایوب خان کی جانب سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، رہنما تحریک انصاف سردار تنویر الیاس،سابق سکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر آل آزاد کشمیر تاجر یونین کے صدر افتخار فیروز، حاجی اعجاز حنیف، طیب صحراب، شاہد اعظم، اور دیگر سینکڑوں افراد نے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئیر ایوب کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، رہنما تحریک انصاف سردار تنویر الیاس، نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 21 نئیر ایوب، سابق سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز خان آل آزاد کشمیر تاجر یونین کے صدر افتخار فیروز، کاشان مسعود، ضلعی صدر سردار اورنگزیب اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a reply