الزام تراشی مفاد میں نہیں، صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہونگے :شاہ محمود کا دوشنبے میں خطاب

0
27
الزام تراشی مفاد میں نہیں، صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہونگے :شاہ محمود کا دوشنبے میں خطاب #Baaghi

دوشنبے : الزام تراشی مفاد میں نہیں، صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہونگے :شاہ محمود کا دوشنبے میں خطاب ، دوشنبے سے اطلاعات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام ہو، ہم پرکب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا،حالات خراب ہوئے تو مزید افغان پناہ گزین نہیں رکھ سکتے ، پناہ گزینوں کی آڑ میں پاکستان کے دشمن داخل ہوسکتے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور افغانستان صورتحال پر بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا، پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اہم ممالک سے مشاورت کے بعد متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے ، اگر خوانخواستہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثرہوں گے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ میں ان سے یہی کہوں گا کہ ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں اورمل بیٹھ کرراستہ نکالیں، افغانستان کی اہم شخصیات کوبات چیت کی دعوت دیتے ہیں، بھارت خطے کے امن میں خلل ڈال رہا ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو منفی رویے سے منع کرے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم مزید افغان پناہ گزینوں کو رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔قبل ازیں وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ حنیف آتمر کیساتھ ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ،وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اور پر امن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے میں مفاد میں نہیں۔وزیر خارجہ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف سے بھی ملاقات کی ۔

دریں اثنا نام مڈٹرم وزارتی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی ملک خواہ کتنا بھی مستحکم اور خوشحال کیوں نہ ہو، تنہا کورونا اورا سلامو فوبیاجیسے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،سب سے پہلے مناسب قیمت پر ویکسین کی مساوی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تنظیم کی اہمیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم سے وابستہ ممالک کے بہت سے مفادات اسی تنظیم سے منسلک ہیں ، اس تنظیم کو جتنا فعال رکھٰیں گے خطے کی عوام کے لیے انتا ہی مفید ہوگا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر کے لئے ازبکستان سے امیدوار ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے چین کی نامزدگی کے منتظر ہیں۔

Leave a reply