ماہرہ خان کو کبھی بوڑھی نہیں کہا فردوس جمال

0
38

اداکارہ ماہرہ خان جن کی اداکاری پر کئی بار کئی شخصیات سوال اٹھا چکی ہیں، فردوس جمال بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے ماضی میں ماہرہ خان کے حوالے سے سخت قسم کے بیانات دئیے. جب ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی یہاں تک کہ ان کا ہم ٹی وی نے بائیکاٹ کر دیا اور ان کے بیٹے کو بھی کام حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں تو فردوس جمال کو اپنا بیان واپس لینا پڑا اور کہنا پڑا کہ ان کا وہ مقصد نہیں تھا جو سمجھا جا رہا ہے. ایکبار پھر سینئر اداکار فردوس جمال نے ماضی میں ماہرہ خان کے متعلق دئیے بیان کے بارے میں بات کی ہے ان کا کہنا ہے میں‌ نے

کبھی ماہرہ خان کو بوڑھی نہیں کہا، ہاں یہ میری رائے ضرور ہے کہ ماہرہ خان ہیروئنز کے کرداروں میں اچھی نہیں لگتیں ، بس یہی تب بھی کہا تھا، ماہرہ خان کو اپنی عمر کے حساب سے کردار کرنے چاہیں. فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ خان بوڑھی نہیں ہیں‌لیکن ہیروئنز کےکرداروں‌میں بھی نہیں جچتی. فردوس جمال نے ماضی میں جب اس قسم کا بیان دیا تھا ان کے ساتھی فنکاروں نے ہی انکا بائیکاٹ کر دیا تھا. یاد رہے کہ فردوس جمال کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت زیادہ خدمات ہیں انہیں ان کے خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. تاہم وہ اپنے مزاج کے انسان ہیں جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہیں.

Leave a reply