میں نے اکیلے ہی سلمان خان کا پورا کیریئر ختم کردیا کمال آر خان کا دعویٰ

میں نے اکیلے ہی سلمان خان کا پورا کیریئر ختم کردیا کمال آر خان کا دعویٰ

بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کا فلمی کیریئر ختم کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : بالی ووڈ معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ برقرار ہے اور پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔

آج پھر ایک بار کےآرکے نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔


ساتھ ہی کے آر کے نے کہا کہ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے –

واضح رہے کہ اس سے قبل کےآرکے نے کہا تھا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا اور اگر میں ہندوستان چھوڑوں گا تو مجھے افسوس ہوگا بالی ووڈ کے لوگوں کا تاحیات بھائی چارہ ختم ہو چکا ہو گا-

کمال آر خان نے کہا تھا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔

کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

Comments are closed.