باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی

حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا اور حاضری لگوائی گئی ،احتساب عدالت لاہورکے جج امجد نذیر چودھری نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں گزشتہ سماعت پر ملزم کو کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھی تو بیٹھنے سےانکار کردیا،جس پر عدالت نے کہا کہ تاریخ میں کب ہوا کہ ملزم نے انکار کردیا ہو کہ وہ نہیں جائے گا،

ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس طرز عمل سے ثابت ہوا ریاست ناکام ہو گئی ہے،

عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی عدالت پیشی کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہارکیا، عدالت نے کہا کہ کیا آپ پہلے کبھی کسی عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟کیا آپ یہاں کوئی جھگڑا کرنے آئیں ہیں جو کفس اوپر ہیں؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ میں سترہ ماہ سے عدالت کے روبرو پیش ہورہاہوں،کبھی ایسا واقع نہیں ہوا کہ میں نے انکار کیا ہو،محکمے کو پتہ ہے کہ میری کمر میں درد ہے ،یہ جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی لیکر آئے جہاں جمپ پر سر چھت سے لگتا ہے،ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرتا رہا لیکن گاڑی تبدیل نہیں ہوئی مجھے کورونا ہوا لیکن بروقت طبی امداد نہیں دی گئی،میں جیل میں کیسے رہا یہ مجھے پتہ ہے یا اللہ کو

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی ملزم کو جیل میں لانے کیلئے کوئی قانون یاایس او پیز موجود ہیں ؟ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں ہیں،عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری کو ملزمان کو پیش کرنے کےایس او پیز بنانے کی ہدایت کردی

عدالت نے حکم دیا کہ آپ عدالتوں میں پیش ہونے والے ملزمان کی پیشی کیلئےایس او پیز بنائیں ،ملزمان کی پیشی کیلئے کوئی کلاس بنانی ہے تو وہ بھی بنائیں،عدالت نے رمضان شوگر ملزم ریفرنس پر سماعت 17نومبرتک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام افسران کو دوبارہ طلب کر لیا

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پر ہوم سیکرٹری اور جیل سپرنٹینڈنٹ نے رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی تھی ،ہوم ڈپیاٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل سے ملزم کو عدالت پیش کرنا جوڈیشل پولیس افسران کی ذمہ داری ہے ۔ملزم کی حفاظت کے لیے جیسا مناسب سمجھ اس گاڑی میں پیش کرتے ہیں ۔ہوم سیکرٹری نے کہا کہ جوڈیشل افسران قانون اور اپنے ایس او پیز کے مطابق ملزمان کو پیش کرتے ہیں ۔

کس ملزم کو کونسی گاڑی پہ پیش کرنا ہے یہ سب جوڈیشل افسران کی ذمہ داری ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا معاملے بھی جوڈیشل افسران کی سپرد ہے۔ہوم سیکرٹری ڈپیاٹمنٹ سے کوئی ملزمان کو پیش کرنے سے متعلق ہدایات نہیں دی جاتی ۔ جیل سپرٹینڈنٹ نے جواب میں‌کہا کہ جیل میں شہباز شریف کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Shares: