مجھے مطمئن کریں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں،عمران خان

پاکستان کو سرجری کی ضرورت ، سرجری وہ کر سکتا ہے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو،عمران خان
adyayla

سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے لیے مزاکرات کرنا چاہتا ہوں،اپنی ذات یا حکومت کے لیے مزاکرات کرنا نہیں چاہتا،پہلے بھی کہا تھا اگر میرے پیچھے ہٹنے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے مجھے مطمئن کریں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اگر کوئی آفر لے کر آئیں گے تو پھر مزاکرات کرنے کا سوچیں گے،ہم نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی اتحاد کے ساتھ بات کرنے کی اجازت دی ہے، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ن لیگ سے کیا مذاکرات کریں ،مزاکرات کے بعد انکی تو حکومت ختم ہو جانی ہے کیونکہ یہ حکومت جعلسازی سے وجود میں آئی ہے، پاکستان کو سرجری کی ضرورت ہے، سرجری وہ کر سکتا ہے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو،ملک کی آمدنی 1500 ارب جبکہ سود 9800 ارب روپے ہے ۔لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ملک کے اندر ریفارمز نہیں ہے، فراڈ سے آئی حکومت ریلیف کیسے دے گی،

وہ ڈرے ہوئے ہیں جو غلط طریقے سے اقتدار میں آئے،عمران خان
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب لوگ احتجاج کے لیے باہر نہیں نکلتے ڈرے ہوئے ہیں۔ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں ڈرے ہوئے وہ ڈرے ہوئے ہیں جو غلط طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں اور جس دن میں کال دوں گا اس دن لوگ آٹھ فروری سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے۔ہارتا وہ ہے جو ہار ماننے اور ہار ماننے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا، ہم آخری گیند تک مقابلہ کریں گئے اور انشاءاللہ پاکستان کو مافیا کے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اڈیالہ جیل ایجنسی کے کنٹرول میں ہے، وہ فیصلہ کرتے ہے کہ مجھ سے کون ملے گا ،اڈیالہ جیل میں بیٹھے ایجنسیوں کے لوگوں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رھا ہوں،

اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،نیب کے 2گواہان پر جرح مکمل،2پر ابتدائی جرح بھی کی گئی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست پر عدالت نے سپرینڈنٹ جیل کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کردی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کی،،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا اور سہیل عارف جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر عباس چودھری،خالد یوسف چودھری و دیگر عدالت پیش ہوئے،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Comments are closed.