باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن دونوں ٹویٹر فیس بک، پی آئی ڈی کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتیں،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن مریم خان نے سوال کیا کہ 24 گھنٹوں میں اووسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری شروع کرنے کے لئے روشن ڈیجیٹل کاڑد کے سوا کسی کی ضرورت نہیں ہو گی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابھی پریس کانفرنس یاٹویٹر پر بات ہوئی ہو گی، جب عملی کام ہو گا تو پتہ چلے گا، آج کچھ مسافر آئے لندن سے انکے بیگز کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں،کسٹم والوں نے انکی چیزیں نکال لیں، اب وہ کدھر شکایت کریں، انکی پرسنل چیزیں کیمرہ، کمپیوٹر، پرفیومز تک غائب ہوئے ہیں،
مبشر لقمان کا مزدی کہنا تھا کہ یہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آئے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنے ایئر پورٹ کو تو صحیح کر لو، یہ ملک چل نہیں رڑ رہا ہے گیند کی طرح،اللہ کو پتہ ہے اتنی زیادہ ظلم ، ناانصافی،کسی اور معاشرے میں دیکھی جو ہمارے اندر پیدا ہو چکی ہے؟ اور حکومت اپوزیشن دونوں ٹویٹر فیس بک، پی آئی ڈی کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتیں،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ عنقریب سڑک پر آںے والے ہیں کہ ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہئے، ہم عثمان بزدار کی کرپشن بتا بتا کر گئے آپ کہتے ہیں آئی بی سے چیک کروایا،اب اس کا مطلب ہے کہ آئی بی کرپٹ ہو گئی ہے،چڑیل نے خبر دی ہے کہ آئی بی عثمان بزدار کی کرپشن پر وزیراعظم کو خبریں دے چکی ہے، اب کیوں نہیں ہٹ رہا میری سمجھ سے باہر ہے، میں نے جب بھی ذکر کیا وزیراعظم مجھ سے ناراض ہو گئے کہ بزدار کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، میں نے کہا کہ کرپشن کر رہا ہے کرپشن میں بھی ویژن نہیں ہے سادگی کا لیکن وزیراعظم نہیں مانتے، میں توصرف بتا سکتا ہوں،
پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا
ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا
چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی
پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
شہباز شریف نااہل ہونگے یا نواز شریف واپس آئیں گے ؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی