مائرہ قتل کیس ڈرامائی شکل اختیارکرگیا:ملزم ظاہر جدون پولیس کے پاس پہنچ گیا

0
66

لاہور :مائرہ قتل کیس ڈرامائی شکل اختیارکرگیا:ملزم ظاہر جدون پولیس کے پاس پہنچ گیا اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جدون اپنے بھائی اورکزن کےساتھ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کے لیے خود پیش ہوا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم 3 مئی کو درج مائرہ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ہے

پولیس حکام کے مطابق مائرہ قتل کیس میں دوسرا ملزم سعد امیربٹ اوراقراپہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔

مقتولہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں 5 مارچ کو اپنی دوست اقرا سے مل کر گھر کا اوپر والا پورشن 65 ہزار روپے میں کرائے پر لیا تھا، دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں۔

Leave a reply