لاہور:آئی جی پنجاب نے 6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں آج پھر اچانک بڑے عہدوں پرفائزپولیس افسران کوضلع بدر کردیا گیا ہے تاکہ پولیس کا یہ محکمہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے
ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب نے رانا طاہر الرحمن کو ڈی پی او جہلم بنا کرجہلم روانہ کردیا ہے ،ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پنجاب نے ندا عمر چٹھہ کو ڈی پی او لئیہ تعینات کرکے ان کے سپرد اہم ذمہ داریاں عائد کردی ہیں
پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایسے ہی دیگر ضلع بدر ہونے والے افسران میں رضوان احمد خان ڈی پی او سرگودھا جبکہ علی رضا ڈی پی او بھکر تعینات کردئیے گئے ہیں
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد،ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کا حکم دیا ہے ،
یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی جی پنجاب نے 2 پولیس افسران کو اضافی چارج سونپ کران سے بہت ہی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں،پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب نے جہانزیب نزیر خان کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا