دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے پر بیوٹی پارلر کو50 ہزار روپے جرمانہ

0
76
بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل مکمل

لاہور:عدالت نے دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے پر بیوٹی پارلر کو50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی صارف عدالت میں دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے والے پارلر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جج وسیم افضل میاں نے ڈاکٹر شازیہ کے دعویٰ پر سماعت کی-

میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی…

درخواست گزار نے بتایا کہ سیلون کی مالکن نےطےشدہ رقم سے زائد مانگی اور دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑ کر سیلون سے باہر نکال دیا درخواست گزار نے استدعا کی عدالت پارلر کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے بیوٹی پارلر کو 50 ہزار ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

قبل ازیں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید بامشقت اور4 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا سنا ئی نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں نامزد ملزمہ سعدیہ انور کو جرم ثابت ہونے پرسزاسنائی گئی ریفرنس 2020 میں دائرکیا گیا تھا سعدیہ انورپرشہریوں سے4 کروڑ90 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

نیب کی زیرحراست سعدیہ انورنے خود کودبئی سے کاسمیٹکس کی امپورٹرظاہرکیا تھا اورکاروبار میں سرمایہ کاری پرپرکشش منافع کا لالچ دے کرلوگوں سے فراڈ کیا نیب راولپنڈی نے سعدیہ انورکے خلاف شکایات موصول ہونے پرریفرنس دائرکیا تھا۔

سینیٹ میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور

Leave a reply