پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوا
اجلاس میں منتخب خواتین کی تین اور اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین نے حلف اٹھا لیا،
سپیکر پرویز الہی نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیا، خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا، اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر ہبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا،
5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ،پی ٹی آئی کی تعداد 163 ہو گئی, مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164 ہے, پیپلزپارٹی کی تعداد 7 ہے حکومتی اتحاد میں 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کارکن شامل ہے حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں لوٹوں کی علامتی اجتماعی سیاسی قبر بنا دی ۔علامتی قبر تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر پانچ اراکین کے دوبارہ حلف اٹھانے کے موقع پر بنائی گئی۔علامتی اجتماعی سیاسی قبر پر ”پانچ لوگوں کی اجتماعی سیاسی قبر،فاتحہ کی ضرورت ہے ”کا کتبہ بھی لگایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام لوٹوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوںکی سیاسی تدفین ہو جائے گی ۔عوام ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔مخصوص نشستوں پر جو پانچ اراکین لوٹے ہوئے ان کی جگہ ہمارے نئے لوگ آ گئے ہیں ، ان شا اللہ ضمنی انتخابات میں باقی لوٹوں کی جگہ بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ 22جولائی کو جعلی وزیر اعلیٰ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غریب ہو جائے گا
عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی
مسلم لیگ نواز نے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،وکیل ن لیگ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے،مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے،سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے،انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جس طرح عام لوگ جوق در جوق عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اس سے حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کا کامیاب ہونا نوشتہ دیوار ہے ،عمران خان نے سیاست کرتے ہوئے اور اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے خلاف ،شفافیت ، میرٹ ، اصلاحات اورخود داری سے جینے کیلئے جو معیار متعارف کرائے ہیں اگر اب کسی نے پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو انہیں اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی حلقہ پی پی 158سے امیدوار میاں عثمان اکرم کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے اکابرین سے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے سے تعلق رکھنے والے با اثر سیاسی خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی حکومت آئی تھی جس نے ٹھوس معاشی اصلاحات پر توجہ دی لیکن ایک سازش کے تحت رجیم چینچ آپریشن کے ذریعے ساڑھے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کے اقتصادی سروے کی رپورٹ موجودہ حکومت نے پیش کی ہے جس کے اعدادوشمار گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن تھا اور معیشت میں کردار ادا کرنے والے ہر شعبے نے نہ صرف اپنا ہدف پورا کیا بلکہ اس سے بڑھ کر ترقی دکھائی ۔ زراعت ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ ، چھوٹی انڈسٹری غرضیکہ ہر شعبہ کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو یہ ہضم نہیں ہوا اور ملک کو ایک بار پھر تاریکی میں دھکیل دیا گیا جس کا عوام ضمنی انتخابات میں ضرور سوال پوچھیں گے ۔