اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ” صہیونی کسی انسانی اور اخلاقی اقدار کے پابند نہیں، اس عظیم مصیبت کی گھڑی میں آپ، آپ کے گھر والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں”۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صہیونی حکومت کا مکروہ اور وحشی چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جا رہا ہے، اسرائیل اپنی ہزیمت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے ہر انسانی اور اخلاقی اقدار کو پامال کر رہا ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ اسرائیلی حملوں پر انسانی حقوق کے دعویدار ادارے اور ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، یہ خاموشی صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کی حمایت کے مترادف ہے
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی وحشت و بربریت عیدالفطر پر بھی جاری ہے، وحشیانہ بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں، جبکہ بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، غزہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 125 شہدا کے جسد خاکی لائے گئے ہیں۔
قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای
فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں
مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں
عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول
فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان
عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟
شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ