ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

0
32

ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

باغی ٹی وی : کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو منتخب کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔30 منٹ پر مشتمل فلم کا عنوان ہے ’’ارجنٹ سلوشن فار ارجنٹ ٹائمز‘‘ جس کا پریمیئر 19 ستمبر کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر پیش کیا جائے گا۔

واضح‌ رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کی ورچوئل تقریب کے ذریعے ہی ملالہ یوسف زئی نے خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے گریجویشن کرنے والے تمام افراد کو کہا کہ ان سب نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی، اب وہ دنیا کو بدلنے کے لیے کردار ادا کریں۔

ملالہ یوسف زئی کی مختصر خصوصی ویڈیو کو یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن مکمل ہونے پر انہیں دنیا بھر سے دیگر اہم شخصیات نے بھی مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا بھر کی کئی دیگر معروف یونیورسٹیز کی جانب سے اپنی تقریبات کو منسوخ کرنے کے بعد یوٹیوب نے یونیوسٹیز سے رواں سال تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دینے منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت یوٹیوب نے دنیا کی نامور شخصیات سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی خطاب کرنے کی اپیل بھی کی

ملالہ یوسف زئی 22 سال کی ہوگئیں ، زندگی کی اہم بہارکے بارے میں لندن سے اہم خبرآگئی

Leave a reply