امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ملالہ کے خیالات سے متاثر ہوں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغان خواتین کے حقوق کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملالہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حق کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ افغان لڑکیاں اس وقت کالج یونیورسٹی سطح کی تعلیم سے محروم ہیں وہ تعلیم کے لیے افغان لڑکیوں اور سماجی کارکنان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ملازمت اور تعلیم ان کا بنیادی حق ہے۔


امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ملالہ نے 15 سالہ افغان لڑکی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں لکھا گیا تھا کہ جتنا لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کے دروازے خواتین پر بند رہیں گے، ایک بہتر مستقبل کی ہماری امیدیں اتنی ہی دم توڑتی جائیں گی امن اور استحکام کے لئے بچیوں کی تعلیم لازم و ملزوم ہے خواتین کے تعلیم جاری نہ رکھنے کا اثر افغانستان پر بھی پڑے گا۔ بطور ایک انسان میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے انسان کی طرح میرے بھی حقوق ہیں۔

عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

ملالہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ افغان بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، ملالہ نے افغان اساتذہ کی تنخواہوں کا فوراً بندوبست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ملاقات سے پہلے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے صحافیوں کے سامنے ملالہ یوسفزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ان کے کام کو قابل تقلید قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صدر بائیڈن کے لئے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اہم معاملہ ہے اور ملالہ جس طرح اپنے کام سے تبدیلی لا رہی ہیں اور نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے راہ ہموار کر رہی ہیں وہ مشعلِ راہ ہے۔

یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

Shares: