یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

0
118

یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے کہا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کونہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پرمبنی ہے

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے گذشتہ دن فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو جنرل اسمبلی میں نشست نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی کا یہ فیصلہ انصاف اور اصولوں کے منافی ہے، کیوں کہ فیصلے میں افغانوں سے ان کا جائز حق چھینا گیا ہے۔،امید ہے اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی،نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کوزیادہ موثر طریقےسے حل کیا جا سکے گا،نمائندگی سے عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں گے

دوسری جانب اقوام متحدہ کی پناہ گزین ادارے نے پاکستان اور دیگر ممالک سے افغان پناہ گزینوں کے حوالہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں ممالک میں جگہ دی جائے، افغانستان سے طالبان کی حکومت آنے کے بعد کئی افغان پناہ کی تلاش میں ہیں، اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے افغان لوگوں کے لئے سرحدیں کھولنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہےکہ جن افغان شہریوں کے پاس دستاویزات نہیں انکو بھی پناہ دی جائے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ افغانستان سے نئے آنے والے افراد کے لئے اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے.

افغانستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر جو کہ ملک کے 20 بلین ڈالر کی سالانہ جی ڈی پی کا تقریباً نصف ہیں، کو بھی اس سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد منجمد کر دیا گیا ہے لاکھوں کارکنوں کی مہینوں کی تنخواہیں واجب الادا ہیں 10 میں سے 9 افغانوں کے اگلے سال تک غربت کی لکیر سے نیچے آنے کی توقع ہے۔ 39 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ کو خوراک کی امداد کی ضرورت ہے، تقریباً ایک چوتھائی کو "ہنگامی” غذائی عدم تحفظ اور ممکنہ قحط کا سامنا ہے۔

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

 

Leave a reply