اسرائیلی و فلسطینی بچو ں کیلئے ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

حماس اور اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی ہونی چاہئے
0
91
Malala

حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے اور اسرائیل کے جواب کو آج پانچواں دن ہے، نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ نے آج خاموشی توڑی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے بعد ملالہ اب کیوں خاموش ہے اور وہ کس کا ساتھ دے گی؟ اسرائیل کا یا فلسطینیوں کا ، تا ہم اب ملالہ نے پانچویں دن ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی ہونی چاہئے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں میں دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں اس دوران میرا دھیان فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں میں صرف 11 برس کی تھی جب میں نے اپنے ارد گرد دہشتگردی اور تشدد جیسا ماحول دیکھا صبح سویرے ہم مارٹر گولوں کی آوازوں سے بیدار ہوتے تھے اپنے اسکولوں اور مساجد کو بموں سے تباہ ہوتے دیکھا امن ایک ایسی چیز بن گئی جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے جنگ ہمیشہ بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈر سے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں آج میں ان تمام بچوں اور لوگوں کے لیے غمزدہ ہوں جو مقدس سرزمین میں امن اور انصاف کے خواہاں ہیں

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین لڑائی کا آج پانچواں دن ہے، پانچ دنوں میں دونوں اطراف سے اموات ہوئی ہیں، اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہو گئی ہے،غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہوائی، زمینی اور سمندری حملےکئے جا رہے ہیں، حملوں کی وجہ سے فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے …

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

Leave a reply