رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی یکارڈ

statistic house

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد کمی، آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اضافہ اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے ماہانہ بیناد پر دسمبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئی تھی. جبکہ درآمدات 5 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھی. اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سالانہ بیناد پر تجارتی خسارے میں 40.68 فی صد کمی آئی ،سالانہ بیناد پر ماہ دسمبر کے دوران درآمدات31.91 فی صد اور برآمدات 16.64 فیصد کم ہوئی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے میں 32.63 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی تھی چھ ماہ کے دوران درآمدات 22.63 فی صد کمی کے ساتھ 31 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ برآمدات 5.79 فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں ۔

Comments are closed.