حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ،نگران مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد میرا پہلا دورہ ہے اور ہم خود اس سے متاثرہ ہیں

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر کے لوگ بھی انسان ہے، ہر کشمیری ایک قیدی ہے کشمیری قید کی زندگی گزار رہے ہیں، لوگوں کے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں۔قیدیوں کے مسائل کو حل کریں گے خواتین کی جیل کا بھی دورہ کیا ہے جیل کی کافی چیزوں کے حوالے سے مطمئن ہوں، قیدی بچوں سے ملاقات بھی کی ،صفائی ستھرائی اور کھانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، ٹیکنیکل کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں ہائی پروفائل قیدیوں کو فیملیز کے ساتھ ملاقات کی بھی اجازت ہے ، قیدی کو دی جانے والی سہولیات کی تمام فہرست قیدی کو بھی دی جاتی ہے .قیدی کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے، قیدی بھی ہماری طرح انسان ہے

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو علامہ اقبال یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے ،ہندوستان کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں،اسلام آباد کی جیل نہ ہونے کی وجہ سے قیدی یہاں منتقل کیے گئے ہیں ،8200 قیدی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 150 کیمرے لگائے گئے ہیں،500 قیدی خیبر پختونخوا سے ہیں ان قیدیوں کو خیبر پختونخوا منتقل کیا جائے گا ،بچوں کو کمپوٹر کی سہولت دی گئی ہے، قیدیوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل

Shares: