ملک کا حل صدارتی نہیں بلکہ جمہوری نظام میں ہے. صدر عارف علوی

0
58

صدر پاکستان عارف علوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کا حل صدارتی نہیں بلکہ جمہوری نظام میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ: وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی جانے والی 74 میں سے 69 سمریاں فوری واپس بھجوائیں

انہوں نے کہا: گورنر پنجاب والی سمری روکی اس میں گنجائش تھی۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ: اورسیز ووٹنگ، ای وی ایم اور نیب قوانین میں ترامیم کے بل واپس بھجوائے جبکہ فنانس بل پررات 11 بجے دستخط کئے۔

جب صدر پاکستان عارف علوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کی کاروائی ہونی چاہئے ؟

تو انہوں نے جواب دیا کہ: اگر کوئی سمجھتا ہے میں نے پاکستان کے آئین کے ساتھ غداری کی ہے تو مجھ پر آرٹیکل چھ ضرور لگائیں لیکن میں نے نہ تو آئین توڑا ہے اور نہ ناہی اس کو معطل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پولرائزیشن بڑھ گئی ہے لہذا میں زاتی طور ڈائیلاگ کرانے کیلئے تیار ہوں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ: میں امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہوں لیکن یہ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئے۔

عمران خان سے رابطہ کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے رابطہ واٹس ایپ پر رہتا ہے لیکن انہوں نے مجھے میرے بطور صدر پاکستان فیصلوں کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی بلکہ یہ سارے فیصلے میں اپنی مرضی سے بطور صدر پاکستان کرتا ہوں.

Comments are closed.