ڈیرہ غازی خان:مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک ضیاء الحق

ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہہزادخان)کرپشن اور کرپٹ عناصر کی سر کوبی کرکے مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن کے خاتمہ میں افسران اینٹی کرپشن اپنا بھرپور کردار ادا کرکے کرپشن فری ماحول پیدا کریں

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے اپنے آ فس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اطہر محمود کانجو،اے ڈی سی عبد المجید مستوئی ،اے ڈی آ ئی ظفر خان چانڈیہ،اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز حیدر، فوکل پرسن شمشیر خان گورمانی کے علاوہ دیگر سائلین بھی موجود تھے

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ مظلوم لوگوں کو انصاف فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کریں، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں

انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ عناصر کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں ،عنقریب بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا انہوں نے کھلی کچہری میں آ نے والے سائلین کے مسائل سنے اور افسران کو موقع پر ہی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ سائلین کی میرٹ پر حق رسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر آ رڈی آ فس میں جمع کرائی جائے۔

Leave a reply