معمولی سا واقعہ ایک شخص کی جان لے گیا
اوکاڑہ میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ گھمن کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے آلو کی بوریوں کے پھٹ جانے کے معمولی واقعہ پر ہونے والی تکرار شدت اختیار کر گیی ملزمان عظمت علی اور اکبر وغیرہ نے محمد زاہد نامی شخص کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے
واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ بصیرپور موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔