آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی

پشاور:نشہ کرنے والا شخص نہ صرف اپنا نقصان کررہا ہوتا ہے بلکہ اپنے گھرباراورخاندان کے لیے بھی عزاب سے کم نہیں ہوتا جس طرح پشاور کے عزت خان نے اپنی اورگھروالوں کی عزت داوپرلگادی ، اطلاعات کے مطابق پشاور میں آئس نشہ کرنے والے جنونی شخص نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل جب کہ بیٹی، والد اور بہن کو زخمی کردیا۔

کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپیں‌ اور دھماکے 4 جاں بحق 5…

تفصیلات کے مطابق عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بد قسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہے نے کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جن میں سے والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے۔اورہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں‌،

کسانوں نے برلن کی سڑکیں بلاک کیوں‌ کیں‌، خبر نے یورپ میں ہلچل مچادی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے دونوں بچوں کو ملزم کے چنگل سے آزاد کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

منہ توڑدوں‌ گا ، ٹرمپ نے مخالفین کوباکسرروپ کے میں دھمکی دے دی

Comments are closed.