
معروف اداکارہ منشا پاشا جنہوں نے دوسری شادی معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ کی ہے . انہوں نے پہلی بار کسی ٹی وی انٹرویو میں کھل کر باتیں کی ہیں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے. انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی کا ٹوٹنا میرے لئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا. اس صدمے سے نکلنے کےلئے مجھے پانچ سال کا عرصہ لگا. انہوں نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، اور سوسائٹی میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح دیکھ کر شادی کرنے سے ہی گریزاں نظر آتے ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ اگر شادی کے بعد طلاق ہی ہونی ہے تو پھر شادی کیوں کی جائے،
انہوں نے مزید کہا کہ ”شادی کے بعد انسان پوری کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنے رشتے کو بچا لے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر اسکا مطلب یہ نہیںہے کہ آپ اپنی زندگی کو آگے بڑھنے سے روکیں”. جب اچھا جیون ساتھی ملے شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ منشاپاشا نے اپنے دیرینہ ساتھی جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور وہ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں. منشاایک جانی مانی اداکارہ ہیں انہوں نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.