منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہ_ایک_لعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہایکلعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہ_ایک_لعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

منشیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی نوجوانوں نے منشیات کے خلاف ٹویٹر پر ٹویٹس کیں اور منشیات کے خلاف آگاہی دی، ٹویٹر پر صارفین نے منشیات کے خلاف مختلف پیغامات لکھے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ نشہ ایک ایسی عادت ہے جس سے کئی خاندان قومیں تباہ ہو گئیں۔میاں چنوں میں نشہ کرنے اورمنشیات فروشوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا لیکن پولیس اور دیگر ادارے اسکی روک تھام میں مکمل نکام نظر آتے ہیں۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کرسٹل میتھ یا آئس کے استعمال سے نیند کے غائب ہو جانے، طاقت کے احساس، اور خوشی کے جذبات کے ساتھ ساتھ متعلقہ فرد کے جارحانہ رویے میں شدت بھی آ جاتی ہے جبکہ بلڈ پریشر میں اضافہ اور ہارٹ اٹیک بھی ان منشیات کے استعمال کے طویل المدتی نتائج میں شامل ہیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو تحقیق کے نٸے نٸے جوہر دکھانے کی بجاۓئے چوری کر کے کامیابی سے بچ جانے کے نٸے نٸے طریقے سکھائے جا رہے ہیں منشیات کا دھندا کرنے میں تو بڑی ہاتھ کی صفاٸی رکھی ہے آپ ذرا پنجاب یونیورسٹی میں پکڑی جانے والی شراب کی بوتلیں ہی دیکھ لیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس کی منزل موت ہے تو آج اس منشیات کے خلاف عالمی دن پر میرا پیغام ہے کہ منشیات سے خود بی بچ کر رہے اور اپنی نسلوں کو بھی بچائیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے منشیات کےخلاف جنگ میں حکومت کاُساتھ دیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نئ نسل نشے کی وجہ سے برباد ہورہی ہے ۔ کوئی بھی اور معاشرتی برائی اتنی تیزی سے نہیں پھیلی جتنی تیزی سے نشہ پھیلا ہے ۔ یہ ہمارے ملک کی ترکی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ ضروری ہے کہ ہر فرد اور ہر ادارہ اس لعنت کی روک تھام کے لیے کمر باندھ لے

https://twitter.com/amalqa_/status/1408685221952856068

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ خدارا اپنی نسلوں کو بچائیں اور ایک اواز ھو جائیں جو لوگ اپنے مفاد کی خاطر اس گھناونے کاروبار کی پشت پناہی کرتے ہیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ شکریہ دوستوں اپ سب کی محنت کی وجہ سے الحمدللہ #نشہ_ایک_لعنت اس وقت پاکستان کا ٹوپ ٹرینڈ ہے۔پلیز رکیں نہیں اس کمپین کوجاری رکھیں

https://twitter.com/TalatsViews/status/1408687920278614018

قبل ازیں صدر عارف علوی نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کا عالمی دن ہر سال 26 جون کو عالمی رہنماؤں ، بین الاقو امی برادری ، عالمی اتحاد اور انجمنوں سمیت سب کیلئے ایک یاد دہانی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے منشیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کریں، آج کے دن ہم منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کیونکہ ان سے عوام کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں، منشیات کے استعمال اور اسکی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، ہم منشیات کی ضبطی کے لحاظ سے دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہیں،پاکستان سرحدوں کی نگرانی کے مؤثر نظام کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے والے صف ِ اول کے ممالک میں شامل ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور اسکی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ عالمی برادری نے بھی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم کا اعتراف اور تعریف کی ہے ،پاکستان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق انسداد منشیات پالیسی 2019 ء وضع کی ہے، حکومت دنیا کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسداد منشیات تنظیموں کے ساتھ مل کر کام رہی ہے،
یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت پاکستان تقریباً پوست سے پاک ملک بن چکا ہے، اس سب کے باوجود ، منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے کے لئے عالمی برادری کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی ، مذہبی رہنماء اور ذرائع ابلاغ منشیات کے خلاف جنگ میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں،

انسداد منشیات کے وزیر اعجاز احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہرفرد کو انسداد منشیات کیلئے جدوجہد میں اپنا کرداراداکرنا چاہیے

Comments are closed.