منیشات کیس ، آج عدالت میں کیا ہونے جا رہا؟ ن لیگی رہنما بھی پہنچ گئے
منیشات کیس میں آج عدالت میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ رانا ثناء اللہ کے ساتھ ن لیگی رہنما بھی عدالت پہنچ گئے،
انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو پیش کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے منشیات کیس کی سماعت آج ہو گی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،خصوصی سینٹرل جج شاہد بشیر کیس کی سماعت کریں گے ،عدالت نے آج سیف سٹی اتھارٹی سے منشیات برآمدگی کی فوٹیج طلب کر رکھی ہے.
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
گزشتہ سماعت پر عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کی تھی،سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر عدالت میں پیش ہو گئے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہم.نے تمام ریکارڈ محفوظ رکھتے ہیں تاہم یہ پرانا ڈیٹا ہے ہمیں کل ہی حکم ملا ہے لہذا دیکھنا یہ ہےکہ کون کون سا ڈیٹا محفوظ ہے اس وقت، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن کیوں اس فوٹیجز کو محفوظ بنانے کی درخواست کی مخالفت کر رہی ہے، کیس میں انصاف کے لیے یہ ڈیٹا بہت ضروری ہے , عدالت اجازت دے ہم جا کر سیف سٹی کے ہیڈ آفس مطلوبہ ریکارڈ کی نشاندہی کریں گے ,
عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکلا کو سیف سٹی کے ہیڈ آفس جا کر ڈیٹا کی نشاندہی کی اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ آپ کل جا کر مطلوبہ ڈیٹا کے حوالے سے سیف سٹی حکام کے کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں.
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران