منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

0
58


منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

 انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ان کے خلاف ہیروئن کا جھوٹا اور بوگس مقدمہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں جولائی 2019 میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بعدازاں لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے انہیں ضمانت دی تھی۔

Leave a reply